مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور علی اصغر خاجی نے اطالوی وزارت خارجہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمن و افغانستان Gianfranco Petruzzella سے ملاقات میں کہا: یورپی ممالک صیہونی رجیم کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں۔
اس ملاقات میں فریقین نے یمن اور بحیرہ احمر کی تازہ ترین صورت حال اور غزہ جنگ بندی مذاکرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور یمن میں سیاسی تصفیے کے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے صیہونی رجیم کے ہاتھوں غزہ کے نہتے عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسرائیلی حکومت کے جرائم نے خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدے دار نے نے کہا کہ ہم مقبوضہ فلسطین میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے ذریعے خطے میں کشیدگی اور بحران میں کمی دیکھ سکتے ہیں۔
اس ملاقات میں Gianfranco Petruzzella نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے موجودہ حالات میں کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ